Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹاپا کم کرنے والی زبردست دوا دریافت

Now Reading:

موٹاپا کم کرنے والی زبردست دوا دریافت

موٹاپا ایک ایسا ناپسندیدہ عارضہ ہے جس سےتقریباً ہر انسان  ہی بچنا چاہتا ہے۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو موٹاپے کو پسند کرتا ہو۔

موٹاپا ایک بہت پیچیدہ اور پراسرار عارضہ ہے اور  موجودہ دور میں اس کی شرح بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

بچوں سے زیادہ بڑوں کے لیے موٹاپا شدید خطرناک ہوتا ہے کیونکہ  بالغ افراد  کے لیے موٹاپے اور جسمانی وزن کو کم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

موٹاپے یا وزن کو کم کرنے کے لیے صحت بخش غذا اور ورزش کے مضبوط قوت ارادی کے ذریعے  طرز زندگی میں مستحکم تبدیلیاں لازم ہوتی ہیں یا پھر دوسرا حل  سرجری اور ادویات کا استعمال ہے۔

تاہم سرجری سے مختلف پیچیدگیوں کا خطرہ ہوتا ہےاور ادویات  بھی ہمیشہ کام نہیں کرتی اور ان کے بھی اپنے مضر اثرات ہوتے ہیں۔

Advertisement

ماہرین نے  اب ایک ایسی دوا کا تجربہ کیا ہےجس کے ذریعے جسمانی وزن اور موٹاپے میں با آسانی نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

اس نئی  دوا کے ٹرائل کے دوران 16 مختلف ممالک کے 2 ہزار کے قریب موٹاپے کے شکار افراد کو شامل کیا گیا تھا جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو ہفتے میں ایک بار اس دوا ’سیماگلیوٹائڈ‘ دی گئی ۔ یہ دوا ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

دوسرے گروپ کو پلیسبو تک محدود رکھا گیا، جبکہ دونوں گروپس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار طرز زندگی کی عادات پر بھی عمل کرایا گیا۔

تجربے  کے اختتام پر پلیسبو گروپ کے جسمانی وزن میں معمولی کمی آئی مگر دوسرے گروپ میں یہ کمی بہت زیادہ نمایاں تھی۔

68  ہفتوں تک اس دوا کے استعمال سے لوگوں میں کھانے کی خواہش دب گئی جبکہ ان کے مجموعی جسمانی وزن میں اوسطاً 14.9 فیصد کمی آئی۔

Advertisement

محققین کا کہنا  ہےکہ اس وقت جسمانی وزن میں کمی کے لیے دستیاب ادویات کے مقابلے میں یہ نئی دوا دوگنا زیادہ وزن کم کرتی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کاکہنا ہے کہ  اگرچہ ٹرائل کے نتائج بہترین ہیں مگر اس دوا سے کچھ مضر اثرات بھی ہوتے ہیں۔دوا کے استعمال سے عارضی طور پر  متلی اور ہیضہ کی شکایات بھی سامنے آئیں جن کا سامنا لگ بھگ 60 فیصد افراد کو کرنا پڑا۔

اس دوا کو ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی، تاہم ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ٹرائل کے بعد لوگوں پر اس دوا کے کیا اثرات مرتب ہوئے۔

اس دوا پر ابھی مزید ٹرائل ہوں گے اور اس کے بعد ہی موٹاپے کے شکار افراد کے لیے اس کو تجویز کیا جاسکے گا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر