
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اگلا مرحلہ 10 مارچ سے شروع ہوگا۔
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں سے کورونا ویکسین کا اگلا مرحلہ شروع کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کروانے والے بزرگ شہری اس حوالے سے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریع ہدایات حاصل کریں گے۔
Pak Covid-19 vaccination, next phase – starting 10 March, inshallah. Beginning with the senior most citizens, who will receive SMS with instructions on their cell phones
Advertisement— Faisal Sultan (@fslsltn) March 9, 2021
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اسد عمر نے کہا تھا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمرکے شہری اب کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کراسکتے ہیں جو کہ اگلے ماہ مارچ سے لگائی جائیگی۔
Pleased to announce that registration for getting covid vaccine is now open for all citizens 65 and above. Just write down ur CNIC number and send message on 1166. Inshallah vaccinations for this age group will start in march
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2021
انہوں نے بتایا ہے کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پربھیج سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News