
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے 65 سال سے زائد العمر افراد کیلئے خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ہے۔
این سی او سی کے اعلان کے مطابق اب 65 سال سے زائد العمر افراد کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کی شرط لازمی نہیں رہی ہے۔
Senior citizen above 65 years can now walk in to any designated vaccination center with their CNIC to get on spot registration and vaccination, with effect from 3rd April 21.
— NCOC (@OfficialNcoc) April 2, 2021
اعلان میں بتایا گیا ہے کہ 65 سال سے زائد العمر افراد اب کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن کے بغیر ہی اسی وقت باآسانی کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
این سی او سی کی شرائط کے مطابق ویکسینیشن کے لئے شناحتی کارڈ کا ساتھ ہونا لازمی ہے۔
خیال رہے کہ این سی او سی کے اس اعلان کا اطلاق 3 اپریل 2021 سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News