
حالیہ طور پر ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے افراد کے خون میں آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ خون میں آکسیجن کی کمی ہونا انسانی زندگی کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔
محققین نے دریافت کیا کہ بیماری کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ خون کے ناپختہ سرخ خلیات دوران خون میں بھرنے لتے ہیں، کئی بار تو ان کی تعداد مجموعی خلیات کے 60 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔
اس کے مقابلے میں صحت مند افراد کے خون میں ان ناپختہ خلیات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ ناپختہ خلیات آکسیجن فراہم نہیں کرتے بلکہ یہ کام صرف میچور خلیات کرتے ہیں۔
وائرس کے حملے سے یہ خلیات تباہ ہوتے ہیں اور جسم کی دوران خون سے آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون کے ان سرخ خلیات کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی وائرس کے خلاف مدافعتی ردعمل اتنا ہی کمزور ہوگا۔
یہ تحقیق کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی میں کی گئی ہے جس میں محققین نے کووڈ 19 کے 128 مریضوں کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News