Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپڑے دھوتے وقت چند باتوں کا خاص خیال رکھیں

Now Reading:

کپڑے دھوتے وقت چند باتوں کا خاص خیال رکھیں

خواتین روز مرہ کی روٹین میں ہی کپڑے دھوتی ہیں لیکن کپڑے دھوتے یا خشک کرتے وقت ہم بہت سی غلطیاں کرتے ہیں جن کا جلد پر منفی اثر پڑتا ہے اور ہم سمجھ نہیں پاتے کہ یہ کیوں ہو رہا ہے۔

ایک بین الاقوامی ویب سائٹ نے جلد اور صحت کو پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کے لئے کپڑے دھونے اور خشک کرنے میں عام غلطیوں پر ماہرین کے مشوروں کی ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

کچھ لوگ کپڑے دھوتے وقت زیادہ صابن استعمال کرتے ہیں جس کی بقایا جات کپڑوں میں رہ جاتی ہے جو پہننے کے بعد جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

ہمیں اپنی صحت کی حفاظت کے لئے کپڑوں کو دھونے کے بعد اچھی طرح نچوڑنا چاہئیے کیونکہ صابن وغیرہ کپڑوں سے صرف داغ اور گندگی کو دور کرتی ہے، بیکٹیریا کو ختم نہیں کرتے۔

بعض اوقات کپڑے مکمل طور پر خشک نہیں ہوتے ہیں تو کپڑوں میں فنگس پیدا ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن ہو سکتا ہے۔

Advertisement

اس ہی طرح مریضوں کے کپڑے الگ سے گرم پانی میں دھونے چاہیئے تاکہ ان کپڑوں میں موجود جراثیم کسی دوسرے شخص کو منتقل نہ ہوں۔

کپڑوں کو سورج کی روشنی میں ہی خشک کرنا چاہئیے اور کپڑے جیسے ہی خشک ہوں ان کے رنگ کو محفوظ رکھنے کے لئے دھوپ سے نکال لیں۔

ماہرین نے یہ وارننگ دی ہے کہ گیلے یا اچھی طرح خشک نہ کیے ہوئے کپڑے پہننے سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ دھوپ میں خشک نہ کیے گئے کپڑوں کے جراثیم مریضوں کے مدافعتی نظام کو کمزور کرسکتے ہیں، بعض حالات میں یہ بیکٹیریا پھیپھڑوں میں مہلک انفیکشن کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

ماہر امراض جلد ڈاکٹر نیویڈیتا دادو کہتی ہیں کہ کپڑے دھوتے ہوئے چند غلطیاں انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں، لہٰذا جن لوگوں کو الرجی جیسے مسائل ہوں انہیں ان غلطیوں سے بچنا چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر