Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے زیادہ تر مریضوں کو طویل المیعاد علامات کا سامنا ہوتا ہے، تحقیق

Now Reading:

کورونا کے زیادہ تر مریضوں کو طویل المیعاد علامات کا سامنا ہوتا ہے، تحقیق
طویل المیعاد علامات

عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیرعلاج رہنے والے نوجوانوں میں شدید تھکاوٹ کا باعث بننے والے سینڈروم کی علامات   کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔

یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے ابتدائی نتائج میں سامنے آئی ہے جس میں بتایا ہے کہ کورونا کے زیادہ تر مریضوں کو طویل المیعاد علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے بتایا کہ کووڈ سے متاثر نوجوانوں کو صحتیابی کے بعد بھی مختلف علامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس سلسلے میں  22 سے 30 سال کی عمرکے ایک مرداور دوخواتین پر تحقیق کی گئی۔

اس تحقیق میں ان تینوں کی کووڈ سے صحتیابی کے بعد صحت پر اثر انداز ہونے کی علامات کا مشاہدہ کیا گیا۔

Advertisement

جونز ہوپکنز میڈیسین کی اس تحقیق کے مطابق کورونا سے صحتیابی کے چھ ماہ بعد بھی ان تینوں نوجوانوں کو شدید تھکاوٹ کے باعث بننے والے سینڈروم کا سامنا تھا۔

ان تینوں نوجوانوں کو کورونا سے صحتیابی کے چھ ماہ بعد تک بھی تھکاوٹ، سر چکرانے اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری جیسی  علامات کا سامنا تھا۔

تحقیق میں شامل یہ نوجوان اپریل سے جون 2020 کے دوران کووڈ سے متاثر ہوئے تھے اور اسی سال اگست سے اکتوبر کے دوران انہیں تھکاوٹ کا علاج کرنے والے مراکز سے رجوع کرنے کا کہا گیا تھا۔

تحقیق کے مطابق زیادہ دیر تک اسکرین دیکھنے والے نوجوانوں کی یہ کیفیات کرونا سے قبل بھی تھیں مگر عالمی وباء کے بعد اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر