
انسان وہی صحتمند ہے جو ایکٹو بھی اور ہر کام میں چست اور پھرتیلا بھی ہے۔
اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحتمند زندگی گزارنے کے لئے انسان کو ہمیشہ چلتے پھرتے رہنا چاہیئے اور ورزش، چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیئے۔
ماہرین کے مطابق انسان کی 8 عادتیں اسکے صحتمند ہونے کی علامات ہوتی ہیں۔
1۔ بھوک لگنے پر کھانا:
اگر آپ صرف بھوک لگنے پر ہی کھاتے ہیں اور اعتدال میں رہ کر اپنے کھانے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کا شمار صحتمند لوگوں میں کیا جائیگا۔
2۔ غذائیت سے بھرپور کھانا:
گر آپ لذیذ اور مختلف غذاﺅں کو کھاتے ہیں اور فاسٹ فوڈ یا چاولوں تک ہی محدود نہیں، اسی طرح میٹھا کھانے یا پینے سے گریز کرتے ہیں، تو یہ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم علامت ہے۔
3۔ سیڑھیوں کا استعمال:
طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی بلند عمارت میں کچھ منزلوں پر سیڑھیاں بغیر وقفے کے چڑھ جاتے ہیں اور منزل پر پہنچنے پر ٹھیک ہوتے ہیں تو جسمانی طور پر آپ صحت مند ہیں، یا جسم روزمرہ کی جسمانی سرگرمیاں آرام سے سرانجام دے سکتا ہے۔
4۔ جذبات کا احساس ہونا:
ایک تحقیق کے مطابق کبھی کبھار غصہ کرنا ایک عام چیز ہے، اداسی بھی نارمل ہے جبکہ چڑچڑا پن اور مایوسی محسوس کرنا بھی غیرمعمولی نہیں۔ یہ تمام جذبات اچھی ذہنی صحت کی نشانی ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News