Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے متاثرہ افراد ابتدائی دنوں میں وباء کو پھیلانے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

Now Reading:

کورونا کے متاثرہ افراد ابتدائی دنوں میں وباء کو پھیلانے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

کورونا وباء، جو کہ گزشتہ ڈھائی سال سے اس دنیا مں انسانی جان کے لئے خطرے کا سبب بنی ہوئی ہے۔

اس وباء سے متاثر ہو کر اب تک متعدد افراد موت کی گھاٹ اٹر چکے ہیں جبکہ بہت سے افراد اب بھی اس وباء کا شکار ہیں اور بیشتر افراد کو کورونا کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی مختلف تحقیقات میں بہت سے انکشافات ہوتے ہیں جو کہ پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔

حال میں کورونا وباء کے پھیلنے کے حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا کے متاثرہ افراد ابتدائی دنوں میں وباء کو پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکا میں بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی گئی ہے جس میں 9 ہزار کے قریب نزدیکی افراد کا جائزہ لیا، ان میں گھر کے افراد، دفتری ساتھی، اسپتال میں کام کرنے والے افراد اور رائیڈ شیئرنگ گاڑیوں کو چلانے والے شامل تھے۔

Advertisement

تحقیق میں معلوم کیا گیا کہ کووڈ سے متاثر افراد علامات کے ابھرنے سے 2 دن پہلے اور 3 دن بعد سب سے زیادہ متعدی ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر کسی شخص میں کرونا وائرس علامات پیدا کیے بغیر اس سے دوسرے فرد میں منتقل ہو، تو اس میں بھی علامات ظاہر ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

ان نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ پہلے کیس سے دیگر میں بیماری کی منتقلی کا وقت وائرس کے پھیلاؤ کے لیے اہمیت رکھتا ہے، اور اس خیال کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے کہ ریپڈ ٹیسٹنگ اور بیمار فرد کو قرنطینہ میں منتقل کرنا وبا کو قابو میں کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر