Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹرز ایک دن میں کتنے انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں؟

Now Reading:

ڈاکٹرز ایک دن میں کتنے انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں؟

انڈے کھانے کا شوق عام طور پر بچوں اور بڑوں سبھی کو ہوتا ہے، بہت سے لوگوں کا ناشتہ انڈے کے بغیر ادھورا ہوتا ہے،انڈا کھانے سے بھرپور فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  انڈوں کے حوالے سے زیادہ تر لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ روزانہ کتنے انڈے صحت کے لئے فائدہ مند ہیں اور کتنے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ایک درمیانے سائز کے انڈے میں 186 ملی گرام کولیسٹرول شامل ہوتا ہے جو روزانہ کی تجویز کردہ مقدار کا 62 فیصد بنتا ہے جبکہ اس کے برعکس انڈے کی سفیدی میں زیادہ تر پروٹین اور کم کولیسٹرول پایا جاتا ہے۔

حال ہی میں ایک تحقیق میں کولیسٹرول پر انڈے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تحقیق میں لوگوں کو دو الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو24 گھنٹوں میں ایک سے تین انڈے کھانے کا کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو انڈے کے علاوہ دوسری غذا کی تجویز دی گئی۔

Advertisement

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ تقریباً تمام حالات میں اچھے کولیسٹرول کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب برے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور انڈے خون کے ٹرائی گلیسرائڈ کو کم کرتے ہوئے ایک اہم خطرہ ثابت ہوئے۔

تحقیق میں مزید دیکھا گیا کہ خون میں کیروٹینائڈ اینٹی آکسیڈینٹس جیسے لوٹین اور زیکزانتھن کی سطح میں اضافہ ہوا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پورے انڈے کے استعمال کا انحصار فرد پر منحصر ہے۔

مطالعاتی تحقیق میں شامل کیے گئے 70 فیصد افراد میں انڈوں کے استعمال سے برے کولیسٹرول کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا جبکہ 30 فیصد لوگوں میں انڈوں کے استعمال سے ہائپر رسپانس ظاہر ہوا۔

Advertisement

تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین صحت مند انسان کے لئے دن بھر میں 3 انڈوں کا استعمال معاون سمجھتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
روزانہ کچھ دیر تنہا بیٹھنا صحت کے لئے کتنا ضروری؟
نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ای سگریٹس کا استعمال کرنے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر
وہ غذائیں جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے!!!
کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر