
کورونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات کے حوالے سے ہر روز نئی تحقیقات ہوتی رہتی ہیں۔
ان تحقیقات کی مدد سے یہ معلوم کرنا بہت آسان ہوتا ہے کہ کون سا شخص کورونا کا شکار ہوا ہے یا کس کو صرف وائرل انفیکشن ہے تاہم کورونا وائرس اور وائرل انفیکشن کی بہت سی علامات ایک جیسی ہی ہیں۔
یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ نوجوانوں کی قوت مدافعت چھوٹے اور بڑے عمر کے افراد کے مقابلے میں بہت بہتر اور مضبوط ہوتی ہے لیکن پھر بھی نوجوان افراد میں کورونا سے بیمار ہونے کا خطرہ توقعات سے زیادہ ہوتا ہے۔
حال ہی میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ کا خطرہ توقعات سے زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں مارچ سے دسمبر 2020 کے دوران تمام پی سی آر ٹیسٹوں اور کیسز کی تعداد کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیقی ٹیم نے اس مقصد کے لئے مختلف ماڈلز تیار کیے تاکہ ہر عمر کے گروپ میں بیماری کی شرح کے فرق پر ٹیسٹنگ کی شرح کے اثرات کا علم ہوسکے۔
تمام تر عناصر کو مدنظر رکھنے پر دریافت کیا گیا کہ 10 سے سال کم عمر بچوں اور 80 سال سے زائد عمر کے افراد میں بیماری کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔
اس کے مقابلے میں لڑکپن کی عمر میں پہنچ جانے والے بچوں، 20 سے 49 سال کے افراد میں بیماری کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے بالخصوص جوان مردوں میں۔
محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے جو دیکھا وہ تو بس آغاز ہے اور نوجوان افراد میں اس بیماری کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News