Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاکلیٹ جسم میں موجود چربی کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے، تحقیق

Now Reading:

چاکلیٹ جسم میں موجود چربی کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے، تحقیق

اس بات سے سب ہی واقف ہیں کہ وزن کم کرکے نا صرف آپ اپنی شخصیت نکھارسکتے ہیں بلکہ کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

اس حوالے سے برمنگھم کے ریسرچرزنے یونیورسٹی آف مورسیا اسپین کے ساتھ اشتراک کیا اور تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ملک چاکلیٹ کھانے سے وزن بڑھنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

لیکن اس تحقیق سے یہ بھی احذ کیا گیا کہ خواتین کے مخصوص دنوں کے بعد ملک چاکلیٹ کے صبح کے وقت اچھی مقدار میں استعمال سے ان کے جسم میں موجود چربی کو ختم کرنے میں ملک چاکلیٹ مدد دیتی ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کم کرتی ہے۔

واضح رہےکہ ان ریسرچ کے سلسلے میں ماہرین نے ایسی 19 خواتین پر تجربہ کیا ، جنھوں نے اپنے مخصوص دنوں کے بعد صبح یا رات میں چاکلیٹ کا استعمال کیا تو ان میں مذکورہ بالا نتائج سامنے آئے  ہیں۔

علاوہ ازیں خواتین و حضرات ورزش یا جاگنگ سے قبل ڈارک چاکلیٹ کھالیں تو اس سے خون کا بہاؤ فوری طور پر تیز ہوتا ہے اور جسمانی مشقت میں آسانی ہوتی ہے۔

Advertisement

چاکلیٹ کھانے سے خون کا بہاؤ اور آکسیجن سپلائی بڑھتی ہے جس سے ورزش میں آسانی ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا کہ ادھیڑ عمر میں جسم کے ہر حصے تک آکسیجن کی فراہم سست پڑجاتی ہے اور اس سے پٹھوں کی حرکت بھی مشکل ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جوان افراد کے مقابلے میں ادھیڑ عمر کے خواتین و حضرات بہت مشکل سے ورزش پر آمادہ ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر