Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذہنی دباؤ کے شکار افراد ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں

Now Reading:

ذہنی دباؤ کے شکار افراد ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں

متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی  کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے اس کیفیت کو ڈپریشن کہا جاتا ہے  جو مختلف جسمانی امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔

ماہرینِ نفسیات کے مطابق ڈپریشن کسی کو بھی ہوسکتا ہے،  یہ بات کئی لوگ تسلیم نہیں کرتے، لیکن ڈپریشن بھی ایک باقاعدہ بیماری ہے۔

ڈپریشن کی علامات میں ٹھیک سے نیند نہ آنا، بھوک نہ لگنا یا وزن میں کمی، فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور توجہ و یاداشت کی کمی جیسے مسائل بھی شامل ہیں  یہاں تک کہ اس بیماری کا شکار لوگ اپنی جان لینے کے بارے میں بھی سنجیدگی سے سوچنے لگتے ہیں۔

ڈپریشن پر حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسمانی ورزش دماغی صحت پر بھی یکساں مفید اثرات مرتب کرتی ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق ورزش دماغ کو طویل عرصے تک جوان رکھتی ہے جس سے بڑھاپے میں الزائمر اور یادداشت کے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا دماغ کو طویل مدت تک صحت مند رکھتا ہے اور دماغ کو مختلف الجھنوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق کنیڈا میں کی گئی ہے جہاں مختلف عمر کے افراد کا جائزہ لیا گیا اور ان افراد کی دماغی صحت، ورزش کی عادت اور غذائی معمول کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر