Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیادہ کھانا چھوڑنا یا ورزش کرنا اس کام کے بغیر موٹاپے سے نجات نہیں دلاسکتا

Now Reading:

زیادہ کھانا چھوڑنا یا ورزش کرنا اس کام کے بغیر موٹاپے سے نجات نہیں دلاسکتا

اکثر لوگ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور اسکے لئے زیادہ سے زیادہ ورزش کرتے ہیں اور کھانا پینا بھی چھوڑ دیتے ہیں لیکن اپنی نیند کے حوالے سے بھول جاتے ہیں۔

جی ہاں! وزن بڑھنے کا سیدھا تعلق انسان کی نیند سے ہوتا ہے کیونکہ اگر انسان اپنی نیند پوری نہیں کر رہا ہے تو وہ جب تک جاگتا رہیگا اسے بھوک لگتی رہیگی اور اس سے وزن بڑھنے کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی  میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں 20 ہزار افراد کا ڈیٹا استعمال کیا گیا اور نیند کے دورانیے اور چینی، چکنائی، کفین اور کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذائی اشیا کے استعمال کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق مناسب نیند یا نیند کمی کے شکار افراد سب نمکین اور میٹھے اسنیکس اور مشروبات کے استعمال کو پسند کرتے ہیں، مگر کم سونے والے دن بھر میں ان غذائی اشیا سے ضرورت سے زیادہ کیلوریز جزو بدن بنالیتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اکثر افراد رات کو مشروبات اور غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، یعنی رات گئے تک جاگتے رہتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بننے والے رویوں کو بھی اپنا لیتے ہیں جیسے جسمانی طور پر کم متحرک رہنا، اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا، ہلکی پھلکی اشیا کو کھانا وغیرہ۔

Advertisement

طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو رات میں 7 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت نیند کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ اچھی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس کے مقابلے میں نیند کی کمی سے مختلف طبی مسائل بشمول جسمانی وزن میں اضافے، موٹاپے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر