Advertisement

وہ غذائیں کونسی ہیں جو آپ کا ڈپریشن کم کر سکتی ہیں؟

مایوسی، بے چینی اور ڈپریشن سے پورا جسم متاثرہوتا ہے اور اگر یہ عارضہ مستقل ہوجائے تو اس سے فالج سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کیفیت کے دوران انسان کو اچھی اور بہتر غذا لینے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اکثر اوقات انسان ڈپریشن کے دوران سیگریٹ کا استعمال زیادہ کردیتا ہے اور کھانا بھی کم کھاتا ہے جو کہ جسمانی طور پر انسان کو کمزور کرتی ہے۔

یہ کہنا آسان نہیں کہ کھانے یا پینے کی کون سی غذائیں آپ کے ڈپریشن کا علاج کر سکتی ہے، لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ مجموعی طور پر غذائیت سے بھرپور اچھی خوراک آپ کی ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

ڈپریشن کے مریض کے لئے مفید ہے کہ وہ وٹامن سی، وٹامن ڈی، بی وٹامنز، میگنیشیم، سیلینیم اور زنک، کاربوہائیڈریٹس، اومیگا -3فیٹی ایسڈز کا استعمال کریں۔

اسکے علاوہ کونسی غذائیں ڈپریشن کے مریض کو دینی چاہیئے جس سے اس کا ڈپریشن کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

چاکلیٹ:

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں 70 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔

اسکے علاوہ چاکلیٹ کھانا انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، یہ دماغی کارکردگی، قوت مدافعت، خون کی روانی اور اعصاب کی کارکردگی میں اضافہ، وزن میں کمی اور امراض قلب، فالج اور جلدی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

انڈے:

انڈوں میں موجود وٹامن ڈی ڈپریشن میں کمی کرتا ہےجبکہ مختلف موسمی بیماریوں جیسے کھانسی، نزلہ اور سردی سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔

اخروٹ:

Advertisement

اخروٹ کا استعمال جسم کو ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ جسم کو تناؤ میں مبتلا کرنے والے ہارمون میں بھی کمی کرتا ہے۔

کیلا:

دن کے آغاز میں کیلے کا استعمال آپ کو دن بھر توانا اور چاق و چوبند کھتا ہے جبکہ ڈپریشن اور دماغی تناؤ میں کمی کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

پانی

دماغ کے لیے آخری اہم چیز پانی ہے، ہمارے دماغ کا سب سے بڑا حصہ پانی پر ہی مشتمل ہے، پانی میں معمولی سی کمی بھی آپ کو ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار کر سکتی ہے، جیسا کہ چڑچڑا پن اور توجہ کے ارتکاز میں کمی وغیرہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Next Article
Exit mobile version