
چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لئے اور اس کے علاج کے لئے ویکسین کے لئے ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس حوالے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے لئے ویکسین کے ٹرائلز کے لئے 24 ایسی خواتین بھرتی کی جائیں گی۔
یہ خواتین وہ ہونگی جن میں ’ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر‘ کہلانے والے سرطان کی ابتدائی درجے میں تشخیص ہوئی تھی لیکن علاج کے بعد وہ چھاتی کے سرطان سے صحت یاب بھی ہوگئی تھیں۔
ویکسین کے ٹرائلز ایک سال تک جاری رہیں گے جبکہ اسٹڈی کے دوران شرکا کو ہر دو ہفتے کے وقفے سے تین ٹیکے لگائے جائیں گے اور ضمنی اثرات اور مدافعتی رد عمل کے لیے بغور نگرانی کی جائے گی۔
پہلے مرحلے کے ٹرائل میں یہ دیکھا جائے گا کہ، ابتدائی مرحلے کے ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے مریضوں میں، ویکسین کی زیادہ سے زیادہ کتنی ڈوز برداشت کی جا سکتی ہے اور جسم کا مدافعتی رد عمل کتنا ابھرتا ہے۔
اس تحقیق کے پرنسپل تفتیش کار جی تھامس بڈ نے کہا یہ ویکسین صحت مند خواتین کو لگائی جائے گی تاکہ انھیں ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News