Advertisement

جسم میں بلڈ کلاٹ کیوں ہوتے ہیں اور اس کی کیا علامات ہیں؟ جانیے

بلڈ کلاٹس، جسم میں کسی بھی باعث خون کے لوتھڑے بننا اور جمنا شروع ہوجاتے ہیں جس کا اثر انسان کے پورے جسم اور صحت  دونوں پر ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ بلڈ کلاٹس کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب خون گاڑھا ہوجاتا ہے اور شریانوں میں اس کا بہاؤ سست ہوجاتا ہے، ایسا عام طور پر ہاتھوں اور پیروں میں ہوتا ہے مگر پھیپھڑوں، دل یا دماغ کی شریانوں میں بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سنگین کیسز میں یہ مسئلہ جان لیوا ہوتا ہے کیونکہ اس سے فالج، ہارٹ اٹیک، پھیپھڑوں کی رگوں میں خون رک جانا اور دیگر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

بلڈ کلاٹس بننے کی علامات:

جسم میں بلڈ کلاٹس بننے کی علامات کے حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ عام طور پر  ہاتھ یا ٹانگ میں بلڈ کلاٹ پر سوجن، شدید تکلیف، متاثرہ حصہ زیادہ گرم ہوجانا ہوتا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ  بولنے میں مشکلات، کمزوی، چہرے، ایک ہاتھ یا ٹانگ یا جسم کے ایک حصے کا سن ہوجانا یا کسی قسم کا احساس نہ ہونا ہوتا ہے۔

سانس لینے میں مشکلات، بہت زیادہ پسینے کے اخراج، سینے میں تکلیف جو بائیں ہاتھ تک پھیل جائے، متلی، سر چکرانا یا کچھ وقت کی غشی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں معدے میں پیٹ کا شدید ترین درد، ہیضہ، قے، قے یا فضلے میں خون کی موجودگی اس کی علامات ہیں۔

بلڈ کلاٹس بننے کی وجوہات:

بلڈ کلاٹ کا خطرہ موٹاپے کے شکار افراد، تمباکو نوشی کرنے والے، 60 سال سے زیادہ عمر، مانع حمل ادویات کا استعمال، دائمی ورم سے جڑے کسی بیماری سے متاثر ہونا، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی، ہارٹ فیلیئر، کینسر، ہاتھوں اور پیروں میں فریکچر، حاملہ خواتین، بلڈ کلاٹ کی خاندان میں تاریخ، چلنے سے قاصر افراد، بہت زیادہ وقت تک بیٹھے رہنا اور اکثر سفر کرنے والوں میں زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
روزانہ کچھ دیر تنہا بیٹھنا صحت کے لئے کتنا ضروری؟
نوعمری میں ہائی بلڈ پریشر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ای سگریٹس کا استعمال کرنے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر
وہ غذائیں جو خالی پیٹ نہیں کھانی چاہیے!!!
کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version