
گھر سے باہر ماسک پہننا ضروری ہے کیونکہ اس سے انسان بہت سی بیماریوں سمیت کورونا سے بہت حد تک محفوظ رہتے ہیں ۔
اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھر سے باہر ماسک کا استعمال کرنے والے افراد میں کورونا کی تشخیص 70 فیصد تک کم رہی ہے۔
تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں کووڈ کی شرح زیادہ تھی جو کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرنے والی احتیاطی تدابیر بشمول فیس ماسک کے استعمال پر عمل نہیں کرتے تھے۔
محققین نے بتایا کہ کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے والے اقدامات پر عمل نہ کرنا اکثر ذاتی رویوں یا انتخاب کا نتیجہ ہوتا ہے، مگر بہت زیادہ افراد ایسے ہیں جو گھر یا دفتری صورتحال کے باعث احتیاطی تدابیر جیسے سماجی دوری سے عمل نہیں کرپاتے، تو ان میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر اقدامات پر عمل نہ کرنے والے اگر فیس ماسک کا استعمال کریں تو اس خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر سے باہر چہرے کو ڈھانپنے والے افراد میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News