
سرکہ کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ صدیوں سے کھانے میں ذائقہ اور صحت کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ سرکہ کئی پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے ان میں انگور ،ناشپاتی ،کھجور کشمش اور سیب وغیرہ شامل ہے۔
یوں تو یہ سرکہ جسم میں کئی طرح کے امراض میں شفا کے لئے بہت مفید ماناجاتا ہے لیکن سیب کا سرکہ جوڑوں کے درد جسے گٹھیا کا مرض کہا جاتا ہے اس کے علاج میں کسی مسیحا سے کم نہیں۔ گٹھیا کا مرض ہاتھوں،انگیلیوں ،کہنیوں،گھٹنوں غرض کہ جسم کے تمام جوڑوں کے لئے اذیت ناک درد ،جلن اوراکڑن کا سبب بنتا ہے جس سے مریض کے لئے روز مرہ کے معمول کے کام انجام دینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے۔
اس کا علاج تو نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کی علامات اور درد سے فوری نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
سیب کا سرکہ برسوں سے گٹھیا کے درد سے نجات کے لئے ایک قدرتی اور موئثر علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
سیب کا سرکہ کس طرح گٹھیا کے درد کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے؟
اگرغذا میں منرلز اوروٹامنزکا صحیح تناسب نہ ہو تو یہ کمی جوڑوں کے درد کو مزید بڑھا سکتی ہے سیب کے سرکے میں میگنیشیم، کیلشیم، فاسفورس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جوجسم کو درد سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سیب کے سرکہ میں موجود میگنیشیم ہڈیوں کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد کرتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اہم ہے۔
اس میں ایسے خامرے اور صحت بخش اجزائ پائے جاتے ہیں جو نظام انہظام کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں اس طرح جوڑوں کو صحت مند رکھنے والے غذائی اجزائ بہتر طریقے سے جذب ہو تے ہیں۔
یہاں سیب کے سرکے سے چند کار آمد اور آزمودہ علاج بتائے جارہیں جو درد کو کم کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔
اجزاء:
پانی چھ گلاس
سیب کا سرکہ ایک کپ
تیارکرنے کا طریقہ:
چھ گلاس پانی میں ایک کپ سیب کا سرکہ شامل کریں اس طرح ایک محلول تیار ہو جائے گا ۔ اب اس میں اپنے ہاتھ پیروں کو کچھ دیر کے لئے ڈبوئیں۔ بہتر نتائج کے لئے ہفتے میں دو سے تین بار اس عمل کو دہرائیں۔
سیب کا سرکہ اور شہد:
سیب کے سرکے میں شہد ملا کراستعمال کرنا پوٹاشیم کے حصول کا ایک موئثر ذریعہ ہے یہ دونوں اجزائ مل کر ایک الکلائن کی صورت اختیار کر لیتے ہیں اور جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کو آسان بناتے ہیں۔
اجزاء:
پانی ایک گلاس
سیب کا سرکہ دو چائے کے چمچ
شہد دو چائے کے چمچ
ترکیب:
پانی میں سرکہ اور شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اس طرح ایک مزیدار مشروب تیار ہوجائے گا۔ اسے دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔
نوٹ: یہ مشروب جسم میں یورک ایسڈ سے نجات دینے میں مدد کرے گا جو آپ کے پٹھوں اور جوڑوں کے درمیان جمع ہو کر اکڑن اور درد کا باعث بنتے ہیں۔ اس طرح یہ گٹھیا کے لیے بہترین علاج ہے۔
سیب کا سرکہ اور زیتون کا تیل
اجزاء:
سرکہ دو کھانے کے چمچ
زیتوں کا تیل ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
ان دوںوں اجزائ کو اچھی طرح مکس کریں، اور درد کی جگہ پر روز مالش کریں۔
نوٹ: درد سے نجات کے لیے اسے عمل باقاعدگی سے دہرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News