عالمی ادارہ صحت نے انسولین کے دریافت ہونے کے 100 سال بعد بھی بڑے پیمانے پر عدم دستیابی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
انسولین کی دریافت کے 100 سال کے موقع پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ صحت نے اس بات پر زور دیا کہ زنگی بچانے والی اس دوا کی قیمت کم کرنے اور دستیابی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں انسولین کی دستیابی میں زیادہ قیمتیں، انسانی انسولین کی کم دستیابی، چند دوا سازوں کی گرفت اور کمزور صحت کا نظام بڑی رکاوٹیں ہیں۔
انسولین ذیابیطس کے علاج کےلیے بنیادی دوا ہے اور عالمی ادارہ صحت ضرورت مند افراد کو اس کی دستیابی کےلئے ممالک اور دوا سازوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گھیبرییسس نے کہا ’جن سائنس دانوں نے 100 سال قبل انسولین دریافت کی انہوں نے اپنی دریافت سے منافع لینے سے انکار کردیا اور پیٹنٹ صرف ایک ڈالر میں بیچ دیا۔‘
انہوں نے مزید کہا ’بدقسمتی سے کجہتی کی جگہ اربوں ڈالرز کے کاروبار نے لے لی ہے جس نے یہ رسائی کا فاصلہ پیدا کردیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News