Advertisement
Advertisement
Advertisement

کووڈ سے بہتر طور پر محفوظ رہنے کےلئے تیسرا بوسٹر لگوانا ضروری ہے:تحقیق

Now Reading:

کووڈ سے بہتر طور پر محفوظ رہنے کےلئے تیسرا بوسٹر لگوانا ضروری ہے:تحقیق

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز (یو این ایس ڈبلیو) کی ایک نئی تحقیق  میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19 سے بہتر طور پر محفوظ رہنے کے لئے ویکسین کی تیسری بوسٹر خوراک لگوانا ضروری ہے۔

لینسٹ مائیکروب جرنل میں شائع یہ تحقیق ویکسین کی افادیت کی پیش گوئی کے حوالے سے پہلی اور سب سے بڑی تحقیق ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین کی افادیت کو 50 فیصد سے زیادہ رکھنے کے لیے، ابتدائی دو خوراکیں لگوانے کے ایک سال کے اندر بوسٹر خوراک ضروری ہوگی۔

تحقیق  کے سرکردہ مصنف، اور یو این ایس ڈبلیو کے کربی انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ایپیڈیمولوجی اینڈ پالیسی اینالیٹکس گروپ کی رہنما، ڈاکٹر ڈیبورا کرومر نے کہا کہ تیزی سے پھیلنے والی ڈیلٹا جیسی وائرس کی اقسام نےوقت کے ساتھ موجودہ ویکسین کے خلاف شدید مزاحمت ظاہر کی ہے۔

کرومر نے کہاکہ ہماری تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  وائرس  کی ڈیلٹا  جیسی دیگر اقسام کے نتیجے میں کوویڈ-19 کے خلاف ویکسین کی کم افادیت ہوتی ہے۔یہ افادیت وقت کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے،اینٹی باڈی کی سطحوں کے تجزیے کی بنیاد پر اس کمی کا معلوم ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس تحقیق کے بڑے اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک  اپنے معاشروں  میں  وبا کے خلاف اعلیٰ سطح کے تحفظ کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر