موسم سرما کی سوغات گاجر کا حلوہ بہت شوق سے کھایا جاتا ہے، پاکستان سمیت برصغیر کے تمام تر ممالک میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔
یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے کہ گاجر ایک صحت بخش سبزی ہے جو کہ کھانوں کے ساتھ ساتھ کچی بھی کھائی جاتی ہےجس کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔
لیکن گاجر کا حلوہ بھی صحت کے لئے فائدے مند ہوتا اور سردیوں کے موسم میں اس کا استعمال صحت کے لئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
گاجر کا حلوہ اور اسکے فائدے:
1۔ گاجر بیٹا کیروٹین سے لیس ایک بہترین اور طاقتور سبزی ہے جو کہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور یو وی ریز سردیوں میں زیادہ متحرک ہوتی ہیں۔
2۔ گاجر اس حلوے کا بنیادی جزو ہے اور یہ وٹامن اے، وٹامن سی ، وٹامن کے اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔
3۔ متعدد افراد گاجر کا حلوہ بناتے وقت اس میں دودھ کو بھی شامل کرلیتے ہیں جس کے باعث یہ سوغات کیلشیئم سے بھرپور ہوجاتی ہے۔
4۔ گاجر کے حلوے میں صحت کے لیے فائدہ مند فیٹ بھی جسم کو ملتا ہے جو کہ سردیوں میں ہونے والے جسمانی درد کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، تاہم بہت زیادہ گھی شامل کرنے سے گریز کرنا چاہئے بلکہ دیسی گھی کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
