
اسکرین پر زیادہ دیر کام کرنے سے انسان کی بینائی اور ذہنی صلاحیت اثر انداز ہوتی ہیں جبکہ ماہرین کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسکرین ٹائم میں اضافے سے فالج کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اسکرین ٹائم زیادہ ہے تو ان کے فالج کا شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
امریکن اسٹروک ایسوسی ایشن کے اسٹروک جرنل میں شائع ہونے والی 2021 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکرین پر مسلسل 2 گھنٹے گزارنےسے فالج کا امکان نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈیجیٹل اسکرین ٹائم میں ایک گھنٹے کے اضافے سے متوقع طورپرانسان کی عمر 22 منٹ تک کم ہو جاتی ہے۔
اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی میلاٹونن ہارمون کی پیداوار کو کم کرتی ہے، جس کی وجہ سے وقت پر سونا اور جاگنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے بچنے کے لئے کام سے بار بار وقفے لے کر باقاعدگی سے ورزش کرنے اور زیادہ فعال طرز زندگی اپنانے سے اور اپنے اسکرین ٹائم کو کم کرنے سے فالج کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ صبح کی سیر یا شام کی سیر کے لیے بھی مفید ہوسکتی ہے، یا بہتر صحت کے لیے یوگا بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News