Advertisement
Advertisement
Advertisement

دائمی کمردرد کےلیے ورچوئل ریئلیٹی ٹریٹمنٹ کو ایف ڈی اے کی اجازت مل گئی

Now Reading:

دائمی کمردرد کےلیے ورچوئل ریئلیٹی ٹریٹمنٹ کو ایف ڈی اے کی اجازت مل گئی

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ورچوئل ریئلٹی سسٹم کو دائمی کمر درد کا علاج کرنے کی اجازت دے دی۔ ایز وی آر ایکس نامی تھیراپی ڈیجیٹل تھیراپیوٹکس کی مختصر فہرست کا حصہ بن گئی ہے۔

ایز وی آر ایکس مین ایک وی آر ہیڈ سیٹ اور ایک ڈیوائس شامل ہے جو استعمال کرنے والے کی سانس کی آواز کو بڑھاکر سانس لینے کی ایکسرسائز میں مدد کرتی ہے۔

یہ تھیراپی کاگنیٹو بیہیویر تھیراپی کے اصولوں کو استعمال کرتی ہے جس کا مقصد لوگوں کی دیگر خیالات اور احساسات کو پیچاننے اور سمجھنے میں مدد کرنا ہوتا ہے۔

جاری بیان مین ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام تکلیف کا علاج راحت، عدم توجہی اور اندرونی سگنلز کی بہتر آگہی کے ذریعے کرتا ہے۔

ایف ڈی اے نے ایز وی آر ایکس کی اجازت آٹھ ہفتوں کی تحقیق کا ڈیٹا دیکھنے بعد دی ہے۔

Advertisement

تحقیق میں 179 افراد جنہیں چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے سے کمر کا درد تھا، آدھوں کو ایز وی آر ایکس کا استعمال کروایا گیا جبکہ باقیوں کو ٹو ڈائمنشنل ورچوئل ریئلیٹی کا استعمال کروایا گیا۔

ایز وی آر ایکس استعمال کرنے والے دو تہائی شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کی تکلیف میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

ایف ڈی اے کے ایک افسر کرسٹوفر لوفٹس کا کہنا تھا کہ وی آر سسٹم نشہ آور ادویات کا متبادل ہوسکتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ کچھ لوگوں کےلیے دائمی تکلیف کےلیے نفسیاتی طریقہ کار اثرانداز ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر