کھیرا جسم کو پانی کی وافر مقدار فراہم کرتا ہے اور متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔
یہ اضافی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد میں مدد بھی دیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم موجود ہوتا ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بے وقت کھیرا کھانے سے نقصان بھی پہنچ سکتا ہے ، اگر آپ اس حوالے سے نہیں جانتے ہیں تو یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔
بےوقت کھیرا کھانے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت کھیرا کھانے سے نیند میں خلل پڑسکتا ہے۔
چونکہ کھیرے میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسی لیے اس کے استعمال سے رات بار بار پیشاب کے سبب نیند خراب ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے رات سونے سے قبل زیادہ پانی کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں روزانہ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینے کی عادت بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے جبکہ پیٹ کو ایکوقت سے دوسرے وقت کے کھانے تک بھرا رکھتا ہے۔
اس طرح جسم اضافی کیلوریز سے بچاتا ہے اور موٹاپے میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
واضح رہے کہ وٹامنز اور منرلز کے حصول کا بہترین ذریعہ کھیرے جسم کو متعدد وٹامنز اور منرلز فراہم کرتے ہیں جو مجموعی طور پر صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
