
ماہرین امراض قلب نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بھر میں 40 سال سے کم عمر کے افراد امراض قلب کا شکار ہورہے ہیں۔
پاکستان کارڈیک سوسائٹی کے تحت منعقدہ امراض قلب کی کانفرنس ‘کارڈیو کون’ کا انعقاد کیا گیا۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب سے وابستہ ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے بتایا کہ پاکستان میں غیر صحت مندانہ طرز زندگی، سگریٹ نوشی اور موٹاپے کی وجہ سے نوجوانوں میں دل کے امراض بڑھتے جا رہے ہیں اور اب دل کے اسپتالوں میں 25 سے 40 سال تک عمر کے افراد دل کے دورے پڑنے کے سبب بہت بڑی تعداد میں لائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکبر سیال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح بڑھتی جا رہی ہے جس کا بنیادی سبب غیر صحت مند کھانا اور ورزش سے گریزہے۔
انہوں نے اس موقع پر لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ صحتمندانہ طرز زندگی اپنائیں، سگریٹ نوشی کو ترک کرتے ہوئے سادہ زندگی گزاریں جبکہ پیدل چلنا زندگی کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔
کانفرنس کے دوران مزید بتایا گیا کہ موٹاپا بہت سارے امراض کی جڑ اور دل کے دورے اور فالج کا سب سے بڑا سبب ہے۔
پاکستانی مرد و خواتین میں موٹاپا بڑھی ہوئی توند کی صورت میں نظر آتا ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ روزانہ ورزش کو اپنا شعار بنائیں اور سادہ کھانا اپناتے ہوئے اپنے جسم کو صحت مند رکھیں،۔
ورزش کرنے کے لیے جوگرز، ٹریک سوٹ اور پارک میں جانا ضروری نہیں، ورزش اپنے گھر کے کمرے میں بھی رہ کر بھی کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News