Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں کووڈ-19 کی دوا دسمبر تک مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان

Now Reading:

چین میں کووڈ-19 کی دوا دسمبر تک مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان

چین میں کووڈ 19 کے علاج کے لیے مقامی طور پر تیار کی جانے والی  دوا دسمبر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ہینان نارمل یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ وہ منہ کے ذریعے کھائی جانے والی کووڈ دوا دسمبر تک مارکیٹ میں لانےکی کوشش کررہے ہیں۔

اس دوا کا نام ازویوڈائن رکھا گیا ہے جو تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائلز سے گزر رہی ہے۔

یہ ٹرائلز وسطی چین کے صوبے ہینان کے ازینگ زو یونیورسٹی اسپتال میں ہورہے ہیں جبکہ برازیل اور روس میں بھی ٹرائلز پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ ایک اینٹی ایچ آئی وی دوا ہے جو خلیاتی سطح پر کورونا وائرس کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہوئی۔

Advertisement

چین میں کووڈ 19 کے علاج کے لیے دواؤں کی تیاری کے حوالے سے 3 ٹیکنیکل روٹس پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ روٹس خلیات میں وائرس کے داخلے سے روکے، وائرس کی نقول کی روک تھام اور انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں کئی کمپنیوں نے کووڈ 19 ادویات کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جن میں فائزر، مرک اور ایسٹرازینیکا قابل ذکر ہیں۔

چین میں شنگھائی انسٹیٹوٹ آف میٹیریا میڈیکا اور ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرلوجی نے مل کر ایک کووڈ دوا وی وی 116 کی تیاری میں پیشرفت کی ہے۔

اس دوا کی افادیت کی جانچ پڑتال کے لیے کلینکل ٹرائل جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر