Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ نے کورونا کے علاج کیلئے پہلی گولی کی منظوری دے دی

Now Reading:

برطانیہ نے کورونا کے علاج کیلئے پہلی گولی کی منظوری دے دی

برطانیہ میں کورونا کے علاج کے لیے پہلی گولی کی منظوری دے دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکے میڈیسن ریگولیٹر نے  کورونا کے علاج کے لیے بنائی گئی گولی    کی منظوری دے دی ہے۔

’مولنوپراویر‘  نامی گولی دن میں دو مرتبہ ان کمزور مریضوں کو دی جائے گی جن کو حال ہی میں کورونا کی تشخیص ہوئی  ہو۔

کلینیکل ٹرائلز میں ثابت ہوا ہے کہ یہ گولی (جو درحقیقت فلو کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھی) کورونا کے سبب اسپتال میں داخل ہونے اور موت کے خطرے کو تقریباً نصف تک کم کر دیتی ہے۔

برطانوی سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے اسے کمزور اور قوت مدافعت سے محروم افراد کے لیے ’گیم چینجر‘  قرار دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  دسمبر 2019 میں چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والی اس وباء سے اب تک 24 کروڑ سے زائد افراد متاثر جبکہ 50 لاکھ سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے مختلف ممالک کی  جانب سے متعدد ویکسینز بنائی جاچکی ہیں جو اس سے بچاؤ میں موثر ثابت ہورہی ہیں تاہم مکمل طور پر اس سے بچاؤ کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔

طبی ماہرین کورونا سے بچاؤ کا واحد  ذریعہ مکمل ویکسینیشن اور احتیاط ہی بتاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر