ماہرین کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال میں احتیاط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت صحت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیو ٹک ادویات کا غیر ضروری استعمال ان کی افادیت کو کم یا مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے۔
اینٹی بائیو ٹک ادویات کا غیر ضروری استعمال ان کی افادیت کو کم یا مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے۔ اینٹی بائیو ٹک کا غیر موثر ہوناپاکستان سمیت دنیابھرکے تقریباً تمام ممالک کے لیے ایک تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے۔
لہذا اینٹی بائیو ٹک ادویات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ pic.twitter.com/YwNoCJx37lAdvertisement— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) November 23, 2021
ماہرین نے بتایا ہے کہ اینٹی بائیو ٹک کا غیر مؤثر ہوناپاکستان سمیت دنیابھرکے تقریباً تمام ممالک کے لیے ایک تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے لہذا اینٹی بائیو ٹک ادویات کے استعمال میں احتیاط کرنا بہتر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اینٹی بائیوٹکس کو بغیر کسی وجہ کے استعمال کیا جائے تو آپ کے جسم میں موجود خطرناک بیکٹیریا کی ان کے خلاف مدافعت بڑھ سکتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دوائیں اس وقت کام نہیں کریں گی جب ان کی اشد ضرورت ہو گی۔
عالمی ادارہ صحت نے اینٹی بائیوٹک رزسٹینس کو ’دنیا میں صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
