Advertisement
Advertisement
Advertisement

الزائمر کے علاج میں بڑی کامیابی

Now Reading:

الزائمر کے علاج میں بڑی کامیابی

سائنسدانوں کو الزائمر کے علاج میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جس میں دوا کے 15 پاؤنڈز فی ڈوز سے بیماری کو روکا یا ختم کیا جاسکے گا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق چوہوں پر کیے جانے والے تجربوں میں معلوم ہوا کہ دوا کے ڈوز نے دماغ میں سرخ پروٹینز کو ختم کیا اور یادداشت بحال کی۔

برطانوی اور جرمن محققین کے مطابق اس تھیراپی میں علاج میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر ٹھامس بائیر کا کہنا تھا ’کلینکل ٹرائلز میں کسی بھی علاج نے الزائمر کی علامات کم کرنے جتنی کامیابی حاصل نہیں کی۔کچھ نے منفی سائیڈ افیکٹ بھی دِکھائے۔ لہٰذا ہم نے مختلف طریقے کا فیصلہ کیا۔‘

انہوں نے کہا ’ہم نے چوہوں میں ایسی اینٹی باڈی کی شناخت کی جو ایمیلائڈ بیٹا کے ذرات کو غیر فعال کردیتے لیکن عام قسم کے پروٹینز سے نہیں جُڑتے۔‘

Advertisement

ٹیم نے TAP01 نامی اینٹی باڈی بدلہ تاکہ ہمارا مدافعتی نظام اس کو باہر کا نہ سمجھے۔

ٹیسٹ میں اینٹی باڈی اور انجینیئرڈ ویکسین دونوں نے دماغ کے نیورون فنکشن کی مرمت کی اور دماغ میں گلوکوز میٹابولزم بڑھایا، جس سے چوہوں کی یادداشت واپس آئی۔

شریک مصنف پروفیسر مارک کار کا کہنا تھا ’اگر انسانوں پر ٹرائلز میں بھی نتائج ایسے ہی آئے تو پھر یہ انقلاب پزیر ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر