چائے کے شوقین افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
سردیوں کے موسم میں چائے پینے کا مزہ بڑھ جاتا ہے جبکہ بہت سے لوگ کافی کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان بھر میں تقریباً ہر کوئی چائے کو بہت شوق سے پیتا ہے جس میں سب سے زیادہ پی جانے والی چائے دودھ پتی ہوتی ہے۔
کیونکہ چائے کا ایک گرم پیالہ آپ کو فوری طور پر تازہ دم کردیتا ہے اسکے علاوہ سردی کا احساس بھی تھوڑا کم ہوجاتا ہے۔
اسکے علاوہ بھی چائے پینے کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جس کے متعلق اکثر لوگ ناواقف ہیں۔
1۔ چائے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
2۔ چائے کو اگر دودھ ملائے بغیر پیا جائے تو اس سے جلدی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جبکہ اس سے جلد بھی بہتر ہوتی رہتی ہے۔
3۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کھانے کے بعد اگر چائے کا استعمال معمول بنالیا جائے تو اس سے ذیابطیس کے مریضوں کا شوگر لیول کافی حد تک کنٹرول ہوجاتا ہے۔
4۔ دن میں 3 سے 4 بار چائے پینا دل کی صحت کے لئے مؤثر ثابت ہوتی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
