Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کا علاج کرنے والی دوا کے متعلق نیا ڈیٹا جاری

Now Reading:

کورونا کا علاج کرنے والی دوا کے متعلق نیا ڈیٹا جاری

امریکا کی کمپنی مرک اینڈ کو نے اپنی تجرباتی کووڈ 19 دواکے اپ ڈیٹڈ ڈیٹا کے متعلق کہا ہے کہ دوا سابقہ رپورٹس کے مقابلے میں وبائی بیماری سے اسپتال میں داخلے اور موت کا خطرہ کم کرنے میں نمایاں حد تک کم مؤثر ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دوا ساز کمپنی نے بتایا کہ اس کی کووڈ 19 دوا اسپتال میں داخلے اور موت کا خطرہ 30 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

یہ نتیجہ 1433 مریضوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے نکالا گیا۔

اس سے قبل اکتوبر 2021 میں کمپنی کی جانب سے جاری ڈیٹا میں اس تجرباتی دوا کی بیماری کے خلاف افادیت 50 فیصد بتائی گئی تھی۔

اکتوبر میں جاری کیا گیا ڈیٹا 775 مریضوں میں اس دوا کے ٹرائل کے نتائج پر مبنی تھا۔

Advertisement

مولنیوپیراویر (molnupiravir) نامی دوا کو مرک نے ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

مرک کی جانب سے دوا کی افادیت میں کمی اس کی فروخت پر اثرانداز ہوسکتی ہے، کیونکہ فائزر کی جانب سے بھی تجرباتی کووڈ دوا کی افادیت کے عبوری ڈیٹا میں اسے اسپتال میں داخلے اور موت کی روک تھام کے لیے 89 فیصد تک مؤثر قرار دیا گیا ہے۔

فائزر اور مرک کی تیار کردہ ادویات کو وبا ءکے خلاف جنگ کے لیے اہم ہتھیار قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ان کا استعمال گھر میں کرکے اسپتال میں داخلے اور اموات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر