
ڈینگی وائرس کی علامات رکھنے والے پراسرار وائرس نے کراچی کے شہریوں کو اپنا نشانہ بنالیا ہے۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیزی سے پھیلنے والے نئے اور پراسرار وائرس کی تمام علامات ڈینگی وائرس کے بخار کی ہیں۔
ماہرین نے انکاش کیا ہے کہ یہ وائرس بظاہر ڈینگی وائرس ہے لیکن جب اس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو ڈینگی کی تشخیص نہیں ہورہی ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ پراسرار وائرس ’اربووائرس‘ نامی وائرس کی ایک قسم ہوسکتی ہے لیکن فی الحال اس حوالے سے کوئی شواہد ہاتھ نہیں لگے ہیں۔
ممکنہ طور پر پھیلنے والا ’پراسرار وائرس‘ مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ’ڈینگی‘ کی تبدیل شدہ کوئی قسم ہوسکتی ہے۔
ماہرین نے واضھ کیا ہے کہ یہ وائرس ’ریکا وائرس‘ نہیں ہے البتہ وقتی طور پر اس سے نمٹنے کے لئے ڈینگی میں کئے جانے والے خفاظتی اقدامات کرنے ہونگے ۔
خیال رہے کہ اس ’پراسرار وائرس‘ پھیلنے کی وجہ سے کراچی بھر میں مصنوعی پلیٹلیٹس کی قلت ہو رہی ہے اور لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں جب کہ شہر میں ’ڈینگی‘ بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News