Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس انسانی دماغ کو متاثر کرتا ہے یا نہیں؟ نئی تحقیق

Now Reading:

کورونا وائرس انسانی دماغ کو متاثر کرتا ہے یا نہیں؟ نئی تحقیق

کورونا وباء سے گزشتہ دو سال کے عرصے میں متعدد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں وہیں بہت بڑی تعداد کورونا وباء کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئی ہے۔

سائنسدانوں کی تحقیق کی مدد سے ہر روز ان کورونا وباء کو شکست دینے والے افراد کے ساتھ  پیش اآنے والے متعدد مسائل کے حوالے سے ایک نیا انکشاف ہوتا ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وباء سے متاثرہ افراد کو ذہنی طور پر کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تحقیقی نتائج سابقہ رپورٹس سے مختلف ہیں جن میں عندیہ دیا گیا تھا کہ کورونا وائرس ناک کے راستے دماغی خلیات کو متاثر کرسکتا ہے۔

بیلجیئم اور جرمنی کے ماہرین کی اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ وائرس ناک میں موجود معاون خلیات سسٹینٹاکولر کو تو متاثر کرسکتا ہے مگر وہ حس شامہ سے منسلک سنسری نیورونز (او ایس این ایس) کو متاثر نہیں کرسکتا۔

Advertisement

جرمنی کے میکس پلانک ریسرچ کے ماہر پیٹر مومبیٹرز تحقیق کو انتہائی اہم فرق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا او ایس این ایس کو متاثر کرتا ہے تو وہاں سے وہ دماغ تک با آسانی سے پہنچ سکتا ہے اور دماغ کی زیادہ گہرائی میں جاکر طویل المعیاد نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں اگر وائرس صرف سسٹینٹا کولرخلیات کو متاثر کرتا ہے تو اس سے ہونے والا نقصان زیادہ دیرپا نہیں ہوتا، اس سے کووڈ کے مریضوں میں سونگھنے کی حس سے محرومی کی بھی وضاحت ہوتی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق ہر 10 میں سے ایک فرد کے لیے یہ مسئلہ طویل المعیاد یا مستقل بھی ہوسکتا ہے، محققین کا کہنا تھا کہ اس کی ممکنہ وجہ او ایس این ایس کے ٹکڑے ہونا ہے چاہے ان کو نقصان نہ بھی پہنچے۔

مگر محققین نے لانگ کووڈ کے مریضوں میں موجود دیگر ذہنی و اعصابی علامات جیسے تھکاوٹ اور ذہنی دھند کا جائزہ نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی کو شک نہیں کہ مرکزی اعصابی نظام اس بیماری سے متاثر ہوتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ ایسا براہ راست وائرس سے ہوتا ہے یا اس کا کوئی بلا واسطہ میکنزم ہے، جیسے خون میں ورم کا ردعمل یا علاج وغیرہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر