Advertisement
Advertisement
Advertisement

میتھی صرف غذا ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے

Now Reading:

میتھی صرف غذا ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے

میتھی کا شمار ایک ایسی سبزی میں ہوتا ہے جو اپنے صحت بخش اجزاء کی بنا پر سپرفوڈ کا درجہ رکھتی ہے۔ اس میں کئی اہم اجزاء جیسے معدنی نمکیات، فولاد، کیلشیم، فاسفورس اوربہت ہی اہم وٹامنز کثیرتعداد میں پائےجاتے ہیں۔

میتھی کو عموماً دوسری سبزیوں کے ساتھ ملا کر پکایاجاتا ہے، اس کا ذائقہ قدرے تلخ ہوتا ہے۔ لیکن افادیت میں یہ سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ میتھی کو غذا میں شامل رکھنے سے کیاکیا فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں؟

میتھی کوغذا میں شامل رکھنے سے خواتین اور مرد حضرات میں ہارمونز توازن میں رہتے ہیں، خصوصی طور پر یہ مردوں کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں، میتھی مردوں میں ٹیسٹو سٹیرون ہارمون کی افزائش میں انتہائی اہم غذا تصور کی جاتی ہے۔

متیھی میں فروسٹانولک سیپونین پائے جاتے ہیں۔ اس لئے ایسے مرد حضرات جو ہارمون کے لئے علاج کروا رہیں ہیں اور ادویات لے رہیں ہیں وہ علاج کے ساتھ میتھی کا استعمال اپنی غذا میں بڑھا دیں۔

میتھی کا استعمال جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ خون کے لوتھڑے نہیں بنتے، اور ساتھ ہی امرض قلب کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement

میتھی بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس میں بون کیلشیم اور لیس دار مادہ وافر مقدا میں پایاجاتا ہے جس کی وجہ بھوک کم لگتی ہے، لیکن یہ توانائی سے بھرپور ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ موٹاپے جیسے مرض کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اس مقصد کے لئے صرف میتھی کے پتے ہی استعمال نہیں کئے جائیں بلکہ اس کا رس یا اس کی چائے بھی غذا میں شامل کی جائیں۔

میتھی میں کئی اہم اینٹی آکسیڈینٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کھانسی، الرجی، زکام اور جلد کے بہت سے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

ایسے افراد جن میں کو لیسٹرول بڑھنے کا رجحان پایا جاتا ہے وہ میتھی کے پتے دن میں ہر کھانے میں استعمال کریں۔

یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے توانائی سے بھرپور اور ایک صحت بخش غذا کے ساتھ دوا بھی ہے یہ خون میں چینی کی سطح کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ اس مقصد کے لئے میتھی کے پتے پانی میں ابال کر اس کا پانی استعمال کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر