 
                                                                              برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے جمعرات کو ریکارڈ کیسز کا اندراج کیا ہے۔
حکام کے مطابق جمعرات کو 88 ہزار 376 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ یہ تعداد گزشتہ روز سیٹ ہونے والے ریکارڈ سے تقریباً 10 ہزار زیادہ ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ بدھ اور جمعرات کے درمیان کورونا وائرس میں مبتلا 146 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ بہت تیز رفتار سے پھیل رہا ہے اور اس کے کیسز ہر دو سے تین دنوں میں دُگنے ہو رہے ہیں۔
برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے مزید 1691 کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہزار 708 تک پہنچ گئی ہے۔ البتہ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو۔
انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کہتے ہیں کہ ممکن ہے کہ کووڈ-19 سے اسپتال میں داخلوں کی تعداد اس موسم سرما میں پچھلی بلند تعداد سے تجاوز کر جائے۔
ہاؤس آف کامنز کی ہیلتھ اور سوشل کیئر کمیٹی کے سامنے بات کرتے ہوئے پروفیسر کرس وِٹی نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ تیزی سے پھیلنے والا اومیکرون ویریئنٹ انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ کرے گا جو گزشتہ 12 جنوری کو ریکارڈ کیے گئے روزانہ کے اسپتالوں میں داخلے کی تعداد سے تجاوز کر جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 