Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدلتے موسم کے اثرات سے کیسے بچا جائے؟

Now Reading:

بدلتے موسم کے اثرات سے کیسے بچا جائے؟

موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ اس کا اثر ہماری صحت پر بھی پڑتا ہے جس سے بچنا خاصہ مشکل ہوتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔

ان اثرات میں عموماً ہارمونز کی پریشانی لاحق ہوجاتی ہے اور مدافعتی نظام پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

اسکے علاوہ ہر کام کو کرنے میں سستی، لوگوں سے دور بھاگنا اور وٹامنز کی کمی بھی شامل ہے۔

ان پریشانیوں کو جاننے اور ان کا حل نکالنے کے لئے آج ہم آپ کو کچھ باتیں بتائیں گے۔

1۔ سماجی تعلقات میں کمی:

Advertisement

موسم سرما میں دن چھوٹے اور راتیں طویل ہوجاتی ہیں اور ساتھ ہی اس موسم کی راتیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سرد ہونے لگتی ہیں۔

جس کی وجہ سے لوگ جلد از جلد گھر جانے اور جلدی سونے کے عادی ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس طرح سماجی تعلقات میں بھی کمی آنے لگتی ہے لیکن اس کا بہتر حل یہ ہے کہ آپ خود کو جسمانی طور پر متحرک رکھیں۔

اس کے لئے سب سے بہترین ہے کہ آپ کھلی فضاء میں چہل قدمی کریں اور اپنے دوست احباب کے ساتھ باہر آئیں جائے تاکہ آپ ڈپریشن سے دور رہیں۔

2۔ وٹامن ڈی کی کمی:

چونکہ سردیوں کے دن بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور اس موسم میں عموماً لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار بھی ہونے لگتے ہیں ۔

Advertisement

اس لئے ضروری ہے کہ صبح کے وقت کی باقاعدہ دھوپ لی جائے، اس سے آپ کو دن بھر ترو تازہ رہنے میں مدد لیے گی اور آپ کا مزاج بھی خوشگوار رہیگا۔

3۔ اروما تھراپی:

موسم سرما اپنے ساتھ اداسیت کوبھی لے کر آتا ہے اور اس موسم کی عجیب سی خاموشی انسان کو بھی خاموش کردیتی ہے اور ڈپریشن کی طرف لے جاتی ہے۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اروما تھراپی سے لطف اندوز کریں۔

اس حوالے سے ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ اچھی خوشبو انسانی کے دماغ میں موجود منفی تاثرات کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اس عمل کے لئے اکثر ماہرین نفسیات اپنے مریضوں کو اروما تھراپی تجویز کرتے ہیں۔

Advertisement

4۔ خود کلامی:

اس موسم میں ہر کوئی سست ہوجاتا ہے جبکہ خاموش فضا ہر انسان پر غنودگی طاری کردیتی ہے۔

اس لئے ہوسکتا ہے کہ لوگوں کے پاس آپس میں بات کرنے کا زیادہ وقت نا ہو لیکن آپ خود سے بات کر کے بھی اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر سکتے ہیں۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ ڈائری لکھنا شروع کریں اور جو دل میں ہے اسے اپنے لفظوں میں اتار دیں۔

5۔ لائٹ تھراپی:

اس موسم میں چونکہ راتیں کمبی اور دن چھوٹے ہوتے ہیں جو کہ آپ کو زیادہ سونے کی طرف متوجہ کرتے ہیں اور زیادہ سونا انسان کو سست اور کاہل بنا دیتا ہے۔

Advertisement

اس موسم میں سستی اور کاہلی کے مزاج سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو لائٹ تھراپی سے استفادہ پہچائیں۔

الگ الگ رنگوں کی لائٹ کے اثرات بھی الگ، بہتر اور خوش نما ثابت ہوتے ہیں جس سے انسان کافی ہلکا اور یلیف محسوس کرتاہے۔

یہ لائٹ تھراپی بھی آپ کو تازہ دم رکھنے اور جاگنے میں مدد فراہم کریگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر