Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمزور نظر افراد کے لیے آنکھوں کے نئے قطرے

Now Reading:

کمزور نظر افراد کے لیے آنکھوں کے نئے قطرے

جمعرات کو منظوری پانے والے آنکھوں کا نیا ڈراپ لاکھوں امریکیوں کی زندگیاں بدل دے گا۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے اکتوبر میں منظوری پانے والا ڈراپ ’ووئیٹی‘ ممکنہ طور پر 12 کروڑ 80 لاکھ کے قریب پڑھنے کےلیے چشمہ لگانے والوں کے چشمے اتروادے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ نئی دوا 15 منٹ میں اپنا اثر دِکھاتی ہے۔ دونوں آنکھوں میں ایک ایک قطرہ چھ سے 10 گھنٹوں کے لیے نگاہیں تیز کر دیتا ہے۔

کلینکل ٹرائل میں شریک ہونے والے 750 شرکاء میں سے ایک ٹونی رائٹ نے کہا جو انہوں نے دیکھا انہیں پسند آیا۔ یہ زندگی بدل کر رکھ دے گا۔

ٹرائل سے قبل رائٹ کو صاف دیکھنے کے لیے اپنے نظر کے چشمے ہر جگہ اپنے ساتھ رکھنے ہوتے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ’میں انحراف میں تھیں کیوں کہ میرے لیے گلاس پہن کر رکھنا بوڑھے ہونے کی نشانی تھی۔‘

2019 میں ان کی ڈاکٹر نے انہیں آنکھوں کے نئے قطروں کے متعلق بتایا جو ان کی نظر کے مسائل ٹھیک کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا ’مجھے میرے چشموں کی اب اتنی ضرورت نہیں ہوگی، بالخصوص کمپیوٹر پر، جہاں مجھے ان کو آنکھوں پر لگائے رکھنا ہوتا تھا۔‘

’ووئیٹی‘ ایف ڈی اے سے تصدیق شدہ پہلا آئی ڈراپ ہے جو عمر کے حوالے دھندلی قریب کی نظروں کا علاج کرے گا۔

ٹرائل کے پرنسپل انویسٹیگیٹر ڈاکٹر جارج ویرنگ کا کہنا تھا کہ دوا پُتلی کا سائز چھوٹا کرنے کی آنکھ کی قدرتی صلاحیت کا استعمال کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر