Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں تیزی سے پھیلتا اومیکرون

Now Reading:

امریکا میں تیزی سے پھیلتا اومیکرون

امریکی ہیلتھ آفیشلز کا کہنا ہے کہ اومیکرون کورونا کے دیگر ویریئنٹ سے آگے نکلتے ہوئے تیزی امریکیوں کو اپنی  لپیٹ میں لیا ہے۔گزشتہ ہفتے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 73 فی صد نئے ویریئنٹ کے ہیں۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ہفتے میں کیسز کی تعداد میں اومیکرون نے چھ گُنا اضافہ کیا ہے۔

امریکا کے بیشتر حصوں میں یہ 73 فی صد سے بھی زیادہ ہے۔ نیو یارک کےعلاقے، جنوب مشرق، انڈسٹریل مغرب وسطی اور پیسیفک شمال مغرب کے حصوں میں تقریباً 90 فی صد کیسز نئے ویریئنٹ کے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ ہفتے اومیکرون کے 650000 کیسز سامنے آئے۔

سی ڈی سی کے ڈیٹا کے مطابق جون کے آخر سے ڈیلٹا ویریئنٹ امریکا میں انفیکشن کا سبب تھا۔ نومبر کے آخر تک 99.5 فی صد سے زائد کورونا وائرس کے کیسز ڈیلٹا ویریئنٹ کے تھے۔

Advertisement

برِ اعظم افریقا میں تقریباً ایک مہینہ پہلے سائنس دانوں نے اومیکرون کے حوالے سے آگہی دی اور 26 نومبر کو عالمی ادارہ صحت نے اس کو تشویش ناک قرار دیا۔

یہ ویریئنٹ ابھی تک 90 مملک میں تشخیص کیا جاچکا ہے۔

اومیکرون کے متعلق کئی چیزیں ابھی تک نامعلوم ہیں۔ جس میں یہ بات بھی شامل ہےکہ آیا یہ کم یا زیادہ بیماری پیدا کرتا ہے۔

ابتدائی مطالعوں میں بتایا گیا کہ ویکسین شدہ افراد کو اس سے بچنے کے لیے ایک بوسٹر شاٹ لینے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن ایکسٹرا ڈوز کے علاوہ ویکسینیشن کو اس ویریئنٹ کی شدت سے تحفظ فراہم کرنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر