Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کی نئی قسم؛ بل گیٹس نے دنیا والوں کو خبردار کردیا

Now Reading:

اومیکرون کی نئی قسم؛ بل گیٹس نے دنیا والوں کو خبردار کردیا
اومیکرون کی نئی قسم

سال 2020 کے آغاز سے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں رکھنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ نے انسانوں کے گرد اپنا گھیرا تنگ کرلیا ہے۔

اس وائرس کے حوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ وائرس زیادہ طاقتور ثابت نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری اور اسے مزید مؤثر بنانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بل گیٹس نے اومیکرون کو دنیا کا سب سے خطرناک اور تیزی سے پھیلتا وائرس قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔

اس وائرس کے حوالے سے بل گیٹس کا کہنا ہے کہ جب پوری دنیا اپنے معمولات زندگی پر واپس آرہی تھی اسی وقت اس وائرس نے حملہ آور ہوکر دنیا کو ایک ایسی صورتحال میں ڈال دیا ہے جس میں پابندیاں زیادہ سخت ثابت ہونگی۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اومیکرون وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو سنجیدہ لینے کی ضروت ہے ۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی یہ قسم ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ایسے میں ہم سب کو فوری طور خفاظتی اقدامات کرنے چاہیئے اور ساتھ ہی بوسٹر ڈوز لگوانا بھی بہت ضروری ہے۔

Advertisement

ان تمام خدشات کے ساتھ ہی بل گیٹس نے ایک خوشخبری بھی دی ہے کہ اومیکرون کی یہ لہر زیادہ سے زیادہ 3 ماہ تک دنیا کے تمام لوگوں پر اثر انداز ہوگی اور امید ہے کہ سال 2022 میں تمام پابندیوں کو ختم کردیا جائیگا لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ خفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر