Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈِمینشیا کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت کے سسٹم

Now Reading:

ڈِمینشیا کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت کے سسٹم

محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے مصنوعی ذہانت کے سسٹم بنائے جا چکے ہیں جن کی مدد سے یہ بتایا جا سکے گا کہ آیا کسی میں دو سال کے اندر ڈِمینشیا کی بیماری ہوگی کہ نہیں۔ ان سسٹمز کے نتائج 92 فیصد تک ٹھیک ہیں۔

یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے محققین نے امریکا میں 15 ہزار 300 مریضوں کے ڈیٹا کی مدد سے مصنوعی ذہانت کے سسٹمز کو ٹرین کیا۔ انہوں نے سسٹمز کو پڑھایا کہ کس کو ڈِمینشیا کی بیماری ہوگی اور کس میں نہیں ہوگی۔

مصنوعی ذہانت کے سسٹمز کو سِکھائی گئی تکنیک سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس کو اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہے۔ محققین کو امید ہے کہ یہ غلط تشخیص کے اعداد کو کم کرے گی۔

تحقیق کی نگرانی کرنے والے پروفیسر ڈیوڈ لویلائن کا کہنا تھا کہ الگوردم سِکھائی گئی مشین کسی کے متعلق پیش گوئی کر سکتی ہے کہ آیا اس میں دو سال کے اندر ڈِمینشیا کی بیماری ہوگی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ جان کر بہت پُر جوش تھے کہ ہمارا یہ خیال اس قابل ہے کہ ان لوگوں کی شناخت کی جا سکے جن میں اس بیماری کی تشخیص ہو سکتی ہو۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کلینکل پریکٹس میں معلوم کرنے کے دباؤ میں کمی اور تشخیص کے طریقہ کار میں بہتری کی صلاحیت موجود ہے۔

پروفیسر لویلائن نے مزید کہا کہ یہ فیملیز کی ضرورت کے مطابق سپورٹ تک رسائی جلد از جلد اور صحیح از ممکن حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

2005 سے 2015 کے درمیان ہر 10 میں سے ایک نے ایک میموری کلینک میں اپنےدو سال کے دورانیے میں ڈِمینشیا کے متعلق تشخیص پائی ہے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ ڈِمینشیا کی آٹھ فی صد تشخیص غلط کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

جاما نیٹورک اوپن میں شائع تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت کے سسٹمز نے 80 فی صد سے زائد کیسز کی صحیح تشخیص کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر