یورپی ملک آسٹریا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو 11 دسمبر تک مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
آسٹرین پریس کے مطابق منگل کے روز ملک کی پارلیمانی کمیٹی نے 22 نومبر کو لگائے جانے والے ملک کے چوتھے لاک ڈاؤن میں توسیع کی۔
ضوابط میں صرف ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے وہ یہ کہ رات 9 بجے تک کھلنے والی دکانوں جمعرات سے شام سات بجے بند کردیا جائے گا۔ اور اب کرسمس ٹریز کی فروخت کی بھی اجازت ہوگی۔
آسٹرین حکومت نے کووڈ-19 سے بڑھتی اموات اور اسپتالوں کے آئی سی یو میں ختم ہوتی جگہوں کو دیکھتے ہوئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔
لاک ڈاؤن کے تحت لوگ صرف انتہائی ضروری وجوہات کی بناء پر ہی گھروں سے نکل سکتے ہیں جن میں سودے کی خریداری، ڈاکٹر کے پاس جانا یا ورزش کرنا شامل ہے۔
ڈے کیئر سینٹرز اور اسکول ان لوگوں کےلیے کھلے تھے جن کو ان کی ضرورت تھی لیکن والدین سے گزارش کی گئی کہ اگر ممکن ہوسکے تو بچوں کو گھروں پر رکھیں۔
11 دسمبر کے بعد کیا ہوگا یہ اس وقت کی صورتحال پر منحصر ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤم کی سختیاں غیر ویکسین شدہ لوگوں کےلیے برقرار رہیں گی۔
مغربی یورپ میں آسٹریا کی ویکسینیشن کی شروح نسبتاً کم ہے۔ ملک میں مکمل ویکسین شدہ افراد کی تعداد 67 فیصد سے کم ہے۔
ملک کی سات روزہ انفیکشن کی شرح نیچے گرنا شروع ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
