
برطانوی حکومت نے اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ہفتے کے روز سفری پابندیوں میں سختی کردی۔ انگلینڈ جانے والے تمام افراد کو فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے کووڈ-19 ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔
برطانوی ہیلتھ سیکریٹری ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ نئے ضوابط لندن کے وقت کے مطابق منگل صبح 4 بجے سے نافذ ہوجائیں گے۔
انہون نے ٹوئٹ میں کہا ’حالیہ ڈیٹا کی روشنی میں ہم اومیکرون ویریئنٹ کے وار کو ہلکا کرنے مےلئیے مزید اقدام کریں گے۔‘
ساجد جاوید نے نائیجیریا کو برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ میں بھی ڈال دیا جس کا مطلب ہے نائیجیریا کے شہریوں پر برطانیہ جانے پر پابندی ہوگی ماسوائے برطانوی اور آئرش شہریوں کے اور ان مسافروں کو متعین کردہ کوارنٹائن فیسیلیٹیز میں علیحدگی اختیار کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا اومیکرون کیسز کی بڑی تعداد کا تعلق نائیجیریا سے ہے، جن میں سے 27 برطانیہ میں ریکارڈ ہوئے ہیں۔
واضح رہے اومیکرون ویریئنٹ کے سامنے آنے کے بعد سے کئی اہم ممالک نے نے جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News