ایک ادویاء ساز کمپنی نے پری میچور بچوں کے لئے خراب غذا سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا جس کے سبب، مبینہ طور پر، نو دن کے بچے کی موت واقع ہوئی۔
معاملے کے متعلق تحقیقات کا آغاز تب ہوا جب یوسف الخربوش سمیت تین بچوں کی موت اور دیگر 20 بچوں کو علاج کی ضرورت پیش آئی، جب وہ بیکیلس بیکٹیریمیا میں مبتلا ہوئے جس کا تعلق ITH فارما کی غذا سے تھا جو 2014 میں 14 اسپتالوں کو سپلائی کی گئی تھی۔
شیر خوار بچوں کو فلوئیڈ غذا کے طور پر دیا جاتا تھا کیوں کہ وہ 27 مئی سے 2 جون 2014 تک خود سے کھانے کے قابل نہیں تھے۔
ایڈریان ڈربیشائر کیو سی نے ITH فارما کی جانب سے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں آج تین جرموں کا اعتراف کیا۔
ان اعترافات میں پہلا یکم اگست 2009 سے یکم جون 2014 کے درمیان غذا کی سپلائی میں ممکنہ نقصان کے معقول اندازے میں ناکامی کا ہے جو 1999 ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایٹ ورک ریگولیشن کے تحت آتا ہے۔
جبکہ دو کا تعلق ان ادوایات کی سپلائی کا ہے جن کا معیار دستور کے مطابق نہیں تھا، جو میڈیسنز ایکٹ کے تحت آتا ہے۔
ایک میڈیسنز ایکٹ کا اطلاق یوسف کے کیسز پر ہوتا ہے جبکہ دوسرے ایکٹ کا اطلاق دیگر 22 بچوں کے کیسز میں ہوتا ہے، جن کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔
یوسف اور ان کے جڑواں بھائی عبداللہ کی پیدائش ایمرجنسی میں سی سیکشن میں ہوئی۔
انتہائی نگہداشت میں جب دونوں کو نکلیوں سے غذا کھلائی گئی تو عبداللہ کو تو کچھ نہیں ہوا لیکن یوسف کی موت واقع ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
