
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں 2 کروڑ 10 لاکھ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
عالمی ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے بعد گزشتہ ہفتے کورونا وباء کے پھیلنے سے اب تک ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
تاہم، اموات کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہی رہی، جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
منگل کے روز آخری پہر میں جاری ہونے والی عالمی وباء کی ہفتہ وار رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ نئے کورونا وائرس انفیکشنز کی تعداد میں 5 فی صد تک اضافہ ہوا ہے اور اضافے کی شرح میں سستی سامنے آئے ہے، صرف نصف خطوں میں کووڈ-19 میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔
اس ماہ کے شروع میں 95 لاکھ کیسز کی ریکارڈ تعداد رپورٹ کی گئی تھی، جو اس سے قبل ہفتے سے 71 فی صد زیادہ تھی۔ یہ اعداد اس بات کا مظہر تھے کہ تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون نے دنیا کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کیسز کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں دیکھا گیا جہاں 39 فی صد اضافہ ہوا۔ اس کے بعد جنوب مشرقی ایشیاء میں 36 فی صد کا اضافہ ہوا۔
اموات کی تعداد جنوب مشرقی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور امریکا کے دونوں برِ اعظموں میں بڑھی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں تعداد گِری ہے۔
واضح رہے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ تمام اقوام کو نئے سال کا عزم کرنا ہوگا کہ 2022 تک اپنی عوام کے 70 فی صد کو مکمل طور پر ویکسین لگوا دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News