Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نے 14روزہ آئسولیشن دورانیے میں سات دن کی کمی کردی

Now Reading:

روس نے 14روزہ آئسولیشن دورانیے میں سات دن کی کمی کردی

روسی حکام نے کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کے لیے لازمی آئسولیشن دورانیہ 14 دن سے کم کرتے ہوئے سات دن تک کر دیا۔

تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون ویریئنٹ نے روس میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں جس کی وجہ سے ملک کو بڑھتے کیسز کی ایک اور لہر کا سامنا ہے۔

روس کی نائب وزیر اعظم ٹاٹیانا گولیکووا، ملک کی کورونا ٹاسک فورس چلاتے ہیں، نے منگل کو کہا کہ صحت کے آفیشلز ہمارے کوارنٹائن اور شہریوں کے ٹیسٹ کرنے کے طریقے کو بہتر بنا رہے ہیں جس میں کوارنٹائن کا دورانیہ سات دن تک کم کر دینا شامل ہے۔

گولیکووا نے کہا کہ دیگر پالیسی میں تبدلیاں آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گی۔

نائب وزیر اعظم نے آئسولیشن دورانیے میں کمی کی وجوہات بھی نہیں بتائیں۔

Advertisement

اس سے قبل وہ افراد جن کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آتا انہیں دو اہفتے کا آئسولیشن پیریڈ گزارنا ہوتا تھا جس میں 11ویں روز فالو-اپ ٹیسٹ لازمی ہوتا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کووڈ سے روس میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ جس کے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد کم بتائی جارہی ہے۔

اس تعداد کے باوجود یورپ میں سب سے اموات روس میں ہی ہوئی ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر کورونا انفیکشنز کی تعداد میں گزشتہ ہفتے میں دُگنی ہو چکی ہے۔ جو تعداد 10 جنوری کو 15 ہزار سے زیادہ تھی، وہ 18 جنوری بروز منگل کو 31 ہزار 252 تک پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر