Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کے بعد مزید خطرناک ویریئنٹس متوقع

Now Reading:

اومیکرون کے بعد مزید خطرناک ویریئنٹس متوقع

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون کے طوفان نے عملاً اس بات کی یقین دہانی کرا دی ہے کہ یہ کورونا وائرس کا آخر ویریئنٹ نہیں ہوگا جس کے متعلق دنیا کو فکر کرنی چاہیئے۔

ہر انفیکشن وائرس کو یہ موقع دیتا ہے کہ وہ بدل سکے اور اومیکرون کو اپنے سابقہ ویریئنٹس کے اوپر یہ سبقت حاصل ہے کہ یہ دنیا میں ویکسین کے زریعے قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے اور گزشہ بیماری ہونے سے گزرنے کے باوجود بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ زیادہ لوگوں میں یہ وائرس مزید تبدیل ہوسکتا ہے۔

ماہرین یہ تو نہیں جانتے کہ اگلے ویریئنٹس کیسے ہوں گے یا وہ عالمی وباء کی صورت اختیار کر سکیں گے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ اومیکرون کی آئندہ اقساط ہلکی بیماری کا سبب ہوں گی یا موجودہ ویکسین ان کے خلاف کام کریں گی۔

بوسٹن یونیورسٹی کے لیونارڈو مارٹینیز کا کہنا تھا کہ جتنا تیز اومیکرون پھیلتا ہے اتنا ہی اس کے تبدیل ہونے کے موقع ہوتے ہیں جو ممکنہ طور پر مزید ویریئنٹس کا سبب ہوتے ہیں۔

Advertisement

اومیکرون کے نومبر کے وسط میں منظر پر آنے کے بعد اس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں ایسے لیا ہے جیسے آگ سُوکھی گھاس کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اومیکرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویریئنٹ کی نسبت دُگنی رفتار سے جبکہ حقیقی کورونا وائرس سے کم از کم چار گُنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر