امریکی ہیلتھ آفیشلز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کے لیے این 95 اور کے این 95 ماسک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
ان اقسام کے ماسک کو ہوا صاف کرنے میں بہتر سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ماضی میں اس ماسک کی سپلائی میں کمی تھی اور سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ان ماسک کو ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے ترجیح دینی چاہیئے۔
تازہ ترین ہدایات کے مطابق سی ڈی سی حکام نے سپلائی میں کمی کے متعلق تحفظات کو ختم کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ باقاعدہ فِٹ ہونے والے این 95 اور کے این 95 ماسک سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
تاہم، ایجنسی آفیشلز نے واضح کیا کہ کچھ ماسک کو دیگر کی نسبت برداشتکرنا مشکل ہے اور ادارے نے لوگوں پر زور دیا کہ ایسے بہتر فِٹ ہونے والے ماسک کا انتخاب کریئں جنہیں وہ مستقل پہن سکیں۔
سی ڈٰی سی کی ترجمان کرِسٹین نورڈلُنڈ نے ایک بیان میں کہا کہ پمارا بنیادی پیغام یہ ہے کہ کوئی بھی ماسک، ماسک نہ ہونے سے بہتر ہے۔
سی ڈی سی نے عالمی وباء کے دورانیے میں اپنی ہدایات کو وقتاً فوقتاً بہتر بنایا ہے۔
سی ڈی سی کی جانب سے کی جانے والی گزشتہ اپ ڈیٹس میں ڈِس پوز ایبل این 95 ماسک کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس ماسک کو مختلف صورتحال میں پہنا جا سکتا ہے جیسے کہ مریض کی دیکھ بھال کرنے یا طویل سفر میں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
