Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضائی آلودگی دنیا بھر میں 20 لاکھ بچوں میں دمے کا سبب

Now Reading:

فضائی آلودگی دنیا بھر میں 20 لاکھ بچوں میں دمے کا سبب

ایک چونکا دینے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹریفک کی وجہ سے ہونے والی آلودگی کے سبب سالانہ 20 لاکھ کے قریب بچے میں دمے کے مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔

لانسیٹ پلینیٹیری ہیلتھ میں شائع ہونےو الی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک سے متعلقہ فحائی آلودگی، بچوں میں دمے کا اہم سبب ہے۔ یہ سبب دنیا بھر کے بڑے شہروں میں بڑا مسئلہ ہوتا جارہا ہے۔

اس نورعیت کی پہلی تحقیق میں اس قسم کی فضائی آلودگی سے بچوں میں دمہ ہونے کا اندازہ لگانے کے لیے لاس اینجلس سے ممبئی تک 13 ہزار سے زائد شہروں کو شریک کیا گیا۔

جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں انوائرمنٹل اور آکیوپیشنل ہیلت کی پروفیسر اور تحقیق کی شریک مصنفہ، سوزین ایننبرگ کا کہنا تھا ’ہماری تحقیق میں معلوم ہوا کہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ پچوں کو دمے کا مرض لاحق ہونے کے خطرے سے دوچار کری ہے اور یہ مسئلہ شہری علاقوں  میں زیادہ بڑا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ صاف ہوا کو بچوں کو صحت مند رکھنے کے لائحہ عمل کا اہم حصہ ہونا ہوگا۔‘

ٹریفک سے متعلقہ فضائی آلودگی کے اثرات

Advertisement

محققین نے تحقیقات کے لیے زمین پر نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی کا تجزیہ کیا۔ یہ ایک ایسی آلودہ گیس ہے جس کا اخراج  گاڑیوں کے دھوئیں میں، پاور پلانٹس اور صنعتی جگہوں سے ہوتا ہے۔

ٹیم نے اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا کہ 2000 سے 2019 تک کتنے بچے دمے کے مرض کا شکار ہوئے۔

تحقیق میں بتائی جانے والی معلومات یہ ہیں:

2019 میں دنیا بھر میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے سبب بچوں میں دمے کے درج ہونے ہونے والے تقریباً 18 لاکھ 50 ہزار نئے کیسز کے دو تہائی کا تعلق شہروں سے ہے۔

شہری علاقوں میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے سبب بچوں میں دمے کے کیسز میں حال میں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ امریکا جیسے ممالک میں فضائی آلودگی کے متعلق سخت قوانین کا اطلاق ہے۔

یورپ اور امریکا میں بہتری کے باوجود نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے سبب ہونے والی فضائی آلودگی جنوبی ایشیاء، افریقا کے جنوبی صحارا کے حصے اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھ رہی ہے،

Advertisement

بچوں میں دمے کے کیسز کا نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ سے تعلق جنوبی ایشیاء اور افریقا کے جنوبی صحارا کے حصے  میں عوامی صحت پر بڑا بوجھ پیش کرتا ہے۔

ٹیم کی جانب سے پہلے کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کا تعلق عالمی سطح پر تقریباً 13 فی صد بچوں کے دمے کے کیسز سے ہے اور تقریباً 50 فی صد کیسز کا تعلق 250 گنجان آباد شہروں سے ہے۔

تاہم 2000 میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے سبب بچوں میں دمے کے کیسز کی شرح جو 20 فی صد تھی وہ 2019 میں کم ہو کر میں 16 فی صد ہو گئی۔ جو یہ واضح کرتا ہے کہ یورپ اور امریکا میں فضائی آلودگی میں کمی سے بچوں کی صحت کے متعلق ٹھوس فوائد حاصل کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر