
برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ کے بعد برڈ فلو کے نئے مہلک ویریئنٹ نے انسانوں پر حملے کرنا شروع کر دیے۔
برطانوی ہیلتھ آفیشلز کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مہلک برڈ فلو ویریئنٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ وائرس کا شکار ہونے والا شخص برطانیہ کے جنوب مغربی حصے میں رہتا ہے۔
برطانیہ میں جانوروں میں بڑے پیمانے پر یہ بیماری پھوٹ پڑی ہے۔
برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے ’پیشنٹ زیرو‘ کو H5N1 وائرس متاثر پرندوں سے ’بہت قریبی اور مستقل‘ رابطے میں رہنے کی وجہ سے لگا جنہیں وہ گھر کے اندر اور اطراف میں رکھتے تھے۔
یہ H5N1 کا برطانیہ میں پہلا انسانی کیس ہے۔یہ وائرس متاثرین کے نصف کے لیے مہلک ثابت ہوتا ہے۔
1990 کی دہائی میں سامنے آنے والے اس وائرس سے عالمی سطح پر 1000 سے کم لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
متاثر شخص کے متعلق مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ان کی صحت اچھی اور فی الحال وہ آئیسولیشن میں ہیں اور ان کے تمام متاثرہ پرندوں مار دیا گیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ ان کے قریبیوں، بشمول ان کے جنہوں نے متاثر شخص کے گھر کا دورہ کیا، کو بھی دیکھا گیا لیکن انفیکشن کے کسی دوسرے شخص تک پھیلنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
حالیہ H5N1 وائرس کا پھوٹ پڑنا برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا برڈ فلو بحران ہے۔
حکام کے مطابق وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں پانچ لاکھ پولٹری کو مارنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News