 
                                                                              تحقیقاتی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں زیادہ تر بچوں کی پیدائش رات کے وقت ہی ہوئی ہے جس سے متعلق بہت سے سوالات اٹھے ہیں ۔
بچوں کی رات کے وقت پیدائش ہونے کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے یہ سوال کیا گیا ہے کہ پیدائش کا وقت رات کا ہی کیوں ہوتا ہے؟
اس سوال کا سائnس کے پاس کوئی واضح جواب موجود نہیں ہے لیکن پھر بھی اس عمل کو ماضی کے تجربوں اور طریقوں سے جوڑا گیا ہے۔
سائسندانوں کا کہنا ہے کہ پہلے زمانے میں لوگوں کا دن بھر کے دوران ایک دوسرے سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہوتا تھا اسی لئے وہ بچے کی پیدائش کو رات کے وقت یقینی بناتے تھے تاکہ مدد کے لئے قبیلے والے و دیگر گھروالے موجود ہوں۔
سائنسدانوں کے مطابق اس وقت سے انسانی جسم میں کچھ ایسی تبدیلیاں واقع ہوئیں جس کے بعد اب زیادہ تر بچوں کی پیدائش رات کے وقت کی ممکن ہوتی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین نے دوسرا نظریہ بھی پیش کیا ہے جس میں ہامونز کو رات کے وقت بچے کی پیدائش کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نارمل ڈیلیوری سے پیدا ہونے والے بچے بھی اکثر رات کے وقت پیدا ہوتے ہیں جبکہ آپریشن سے پیدا ہونے والے بچے دن کے وقت پیدا ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کی تحقیقات جاری ہیں جس میں وہ زیادہ تر بچوں کی پیدائش کے وقت کو اسٹڈی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 